ایک نیوز نیوز: لاہور میں میٹر چور ڈکیت گینگ سرگرم، وٹس ایپ پر رقم وصول کرکے میٹر واپس کئے جانے لگے۔ پولیس ملزم پکڑنے میں ناکام ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پوش علاقوں میں سرگرم اس میٹر چور گینگ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ لوگوں کے گھروں کے باہر سے میٹر اور بجلی کے تار کاٹ کراتارلئے جاتے ہیں اور جائے واردات پر واٹس ایپ نمبر چھوڑدیا جاتا ہے۔ رابطہ کرنے پر میٹر واپسی کے لئے 10 تا 15 ہزارروپے طلب کئے جاتے ہیں رقم ادائیگی کے لئے بھی وٹس ایپ نمبر استعمال ہوتا ہے اور ادائیگی پر میٹر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ متعلقہ جگہ پر جا کر زمین کھود کر نکال لیں۔
شہری پریشانی سے بچنے کے لئے ان ملزمان کو ہزاروں روپے ادا کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ پہلے میٹر لگوانے اور پھر پولیس میں کارروائی میں کم از کم دو دن اور پانچ سے آٹھ ہزار کا خرچ ہے اور وہ عافیت اسی میں سمجھتے ہیں کہ ملزمان کو تاوان ادا کرکے میٹر وصول کرلیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹریس کرنا مشکل ہے کیونکہ وہ ڈسپوزیبل وٹس ایپ نمبر استعمال کررہے ہیں۔ایک بار نمبر استعمال ہونے کے بعد وہ نمبر دوبارہ استعمال نہیں ہوتا۔ یہ نمبر کسی کے نام پر رجسٹرڈ بھی نہیں ہوتے نہ ان پر کوئی موبائل سروس چلتی ہے۔ صرف واٹس ایپ چلتا ہے ۔ پولیس کے پاس ایسا کوئی ذریعہ یا ٹیکنالوجی نہیں کہ ان کو ٹریس کیا جا سکے۔
لاہور میں میٹر چور ڈکیت گینگ سرگرم
Oct 27, 2022 | 19:21 PM