پاکستان کو ہرا کر چھوڑیں گے،انہوں نے ہمیں نقلی بین بھیج دیا،زمبابوین شہری

پاکستان کو ہرا کر چھوڑیں گے،انہوں نے ہمیں نقلی بین بھیج دیا،زمبابوین شہری
کیپشن: پاکستان کو ہرا کر چھوڑیں گے،انہوں نے ہمیں نقلی بین بھیج دیا،زمبابوین شہری

ایک نیوز نیوز:   پاکستان زمبابوے ٹی 20 میچ میں زمبابوے والے شائقین پاکستان سے پرانا بدلہ  بھی چکانا چاہتے ہیں،چھ سال پہلے مسٹر بین کے نام پر پاکستانی بین کو ایک اشتہاری ایونٹ میں پیش کردیا گیا جس پر زمبابوے والے بڑے  بدمزہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے ایک کرکٹ مداح کی جانب سے کی جانے والی استہزائیہ ٹویٹ پر پاکستان کے شائقینِ کرکٹ نہ صرف کافی محظوظ ہوئے بلکہ ہوا کچھ یوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں جس کے ساتھ کہا گیا کہ ’یہ اگلا چیلنج ہے۔‘

اس ٹویٹ کے جواب میں زمبابوے کے ایک شہری نے ٹویٹ کیا کہ ’ہم بطور زمبابوے کے شہری آپ کو معاف نہیں کریں گے۔ ایک بار آپ نے ہمیں مسٹر بین روون کی جگہ دھوکے باز مسٹر بین دیا تھا۔ ہم یہ معاملہ کل حل کریں گے۔ دعا کرو کے بارش آپ کو بچا لے۔‘
پاکستانی مسٹر بین جو خود کو ’پاک بین‘ کہلواتے ہیں ان کا اصلی نام آصف میمن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز ان کے سنہ 2016 میں کیے گئے زمبابوے کے دورے کی ہیں۔
2010 میں حبیب بینک نے انھیں اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا تو انھیں شہرت ملی۔ جس کے بعد وہ بحیثیت پاکستانی مسٹر بین نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ وہ زمبابوے ایک انڈین تاجر محمد عارف کی دعوت پر گئے تھے۔ اس دورے کے دوران انھوں نے مختلف شہروں میں دس مقامات پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اور اس دوران تمام بینرز پر واضح الفاظ میں ’پاک بین‘ لکھا گیا تھا جس کا مطلب تھا کہ لوگوں سے بالکل دھوکا نہیں کیا گیا تھا کہ انھیں اصلی مسٹر بین دیکھنے کو ملیں گے۔