ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس پر خیبرپختونخوا حکومت کا ردعمل آگیا

ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس پر خیبرپختونخوا حکومت کا ردعمل آگیا
کیپشن: The Khyber Pakhtunkhwa government reacted to the press conference of the spokesperson of the Pakistan Army(file photo)

ایک نیوز نیوز: ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس کے بعد اب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں ارشد شریف کے حوالے سے جاری کردہ تھریٹ الرٹ کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تھریٹ الرٹ سی ٹی ڈی نے جاری کیا، جس میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا کوئی کردار نہیں۔ 

ترجمان کے پی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف نے بتایا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اگر تھریٹ الرٹ غلط ہوتا تو ارشد شریف کینیا میں قتل نہ ہوتے۔ 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اہم سیاسی و سماجی شخصیات، سینئر صحافیوں کو رابطہ کرنے پر پروٹوکول دیا جاتا ہے، اسی طرح ارشد شریف کو بھی پروٹوکول دیا گیا۔