سونے کے قیمت میں چوتھے روز بھی اضافہ

Oct 27, 2022 | 17:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:سونے کے بھاؤ میں چوتھے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس طرح ایک تولہ سونا ایک لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جمعرات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر سستا ہوکر 1663 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔

جمعرات کو صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا مزید 800 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 29 ہزار 458 روپے ہوگئے۔

گزشتہ روز کے دوران فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 46000 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 1580 روپےفی تولہ پر مستحکم ہیں۔

مزیدخبریں