قطرینہ ، شاہ رخ اور سلمان خان برائے فروخت 

srk salman and katrina
کیپشن: srk salman and katrina
سورس: google
donley fair in madhya paradesh
کیپشن: donley fair in madhya paradesh
سورس: google
srk salman and katrina
donley fair in madhya paradesh

 ایک نیوز نیوز:   بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں لگا گدھوں کا دلچسپ میلہ، سلمان اور شاہ رخ نام کے خچر بھی فروخت کے لیے موجود، شہریوں کا اظہار دلچسپی ، خریداروں کی لائن لگ گئی۔

  بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کی مذہبی نگری چترکوٹ کی منداکنی ندی کے ساحل پر گدھوں کا ایک دلچسپ میلہ لگا ہے، جس میں سلمان اور شاہ رخ نام کے گدھے اور خچر بھی فروخت کے لیے پہنچے ہیں۔ چترکوٹ میں لگے اس گدھوں کے میلے میں الگ الگ علاقوں کے کاروباری خچر اور گدھے لے کر پہنچے ہیں جن کی بولی بھی لگ رہی ہے۔

اس میلے کی خوبی یہ ہے کہ یہاں خریدار اور بیچنے والوں سے زیادہ دیکھنے والوں کی تعداد پہنچ رہی ہے۔ یہاں سالوں سے چلی آ رہی روایت کے مطابق یہ میلہ دیوالی کے اگلے دن سے لگتا ہے اور تین دنوں تک چلتا ہے۔ اس بار بھی دیوالی کے بعد سے یہ میلہ لگا ہوا ہے۔

 اس میلے کی ایک تاریخی حیثیت بھی ہے کہا جاتا ہے کہ مغل شہنشاہ اورنگ زیب کے دور میں فوج میں جب رسد اور دیگر سامان کی کمی پڑ گئی تو اس پورے علاقہ کے خچر اور گدھے مالکان کو ایک میدان میں جمع کیا گیا اور ان کی خریداری ہوئی، یہ میلہ تبھی سے جاری ہے۔

گدھوں کے اس میلے میں الگ الگ نسل کے گدھے اور خچر فروخت ہونے کے لیے پہنچے ہیں۔ ان میں سے کئی کے نام فلمی ستاروں کے نام سے میل کھاتے ہوئے ہیں۔ ان میں سے کئی گدھوں اور خچر کو شاہ رخ، سلمان اور کیٹرینا کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔ فلمی ستاروں کے نام کے سبب بھی گدھوں کا یہ میلہ علاقے میں کشش کا مرکز بنا ہوا ہے۔