عمران خان کی ارشد شریف کے نمازہ جنازہ میں شرکت، لانگ مارچ لائحہ عمل کا اعلان

عمران خان کی ارشد شریف کے نمازہ جنازہ میں شرکت، لانگ مارچ لائحہ عمل کا اعلان

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  ہماری جنگ اب حتمی اور فیصلہ کن ہے، اب پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم مرحلہ آنے والا ہے۔ یہ آزادی کی تحریک کے بعد دوسرا بڑا مرحلہ آنے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 90 شاہراہ لاہور میں ارشد شریف شہید کے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔

  سابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کنونشن  میں بھی شرکت کی اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ارشد شریف راہ حق پر کھڑا تھا۔ انسان تو جیل میں بھی زندہ رہ سکتا ہے۔ وہ اس لئے ملک چھوڑ کر اس لئے نہیں گیا کہ اس کی جان چلی جائے گی بلکہ اسے اصل خوف یہ تھا کہ اس کی آواز بند ہوجانی تھی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سارے ترقی پذیر ملکوں کا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں زرداری اور نوازشریف بیٹھے ہیں۔اس لئے یہ کہتا ہوں کہ این آر او دوں گا کہ تو ملک تباہ ہوجائے گا۔پنجاب حکومت وکلا پروٹیکشن بل منظور کرے۔ وکلا کے ہسپتال کیلئے رقم جاری کی جائے۔

عمران خان نے کہا  صرف تحریک انصاف کا سوشل میڈیا حکومت پر تنقید نہیں کررہا تھا بلکہ  اس میں پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ٹرینڈ نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ۔چوروں کے ٹولے کا جھوٹ ہر دوسرے روز پکڑا جاتا ہے۔ لندن میں بیٹھے لوگ ہمارے خلاف ٹرینڈ چلاتے رہے۔سب سے زیادہ جھوٹ مریم نواز کے پکڑے جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا  دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شرکت ہم نے مجبوری میں کی۔ ہم اس لئے شریک ہوئے کیونکہ ہم غلام ہیں۔امریکا میں کوئی اسرائیل کیخلاف بات نہیں کرسکتا ، وہ میڈیا پر نہیں آتی۔ لاکھوں کشمیری شہید ہو چکے ہیں لیکن مغربی میڈیا میں ذکر نہیں ہے۔سوشل میڈیا نے اس ٹرینڈ کو بدل دیا ہے۔سوشل میڈیا انسانی تاریخ میں انقلاب لارہا ہے۔ ہماری حکومت گرائی گئی تو سوشل میڈیا نے دکھایا، ہم جموریت کی خالص ترین شکل میں جارہے ہیں۔