ایک نیوز نیوز: مسافروں کو درمیانی نشست کی طرف راغب کرنے کیلئے ائیر لائن ورجن آسٹریلیا نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی لاٹری کا اعلان کردیا۔
ہوائی جہاز میں درمیانی نشست بیٹھنے کے لیے سب سے کم مطلوب نشست ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ہوتی ہے کہ یہ نشست کھڑکی کا نظارہ یا ہوائی جہاز کی خدمات تک آسان رسائی فراہم نہیں کرتی۔سوشل میڈیا پر ائیر لائن ورجن آسٹریلیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سروے میں 7ہزار 500 افراد نے شرکت کی اور ان کے صرف 0.6 فیصد افراد نے ہوائی جہاز پر درمیانی نشست کو ترجیح دی۔
ورجن آسٹریلیا نے اس منصوبے کے تحت اب درمیانی نشست کے لیے ایک "لاٹری" کا آغاز کر دیا ہے۔ اس لاٹری کے تحت رضا کارانہ طور پر یا غیر ارادی طور پر درمیانی نشست پر بیٹھنے والوں میں کسی ایک کو قرعہ اندازی کے ذریعہ سے 2 لاکھ 30 ہزار آسٹریلین ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔ یہ تقریبا ایک لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں۔ورجن آسٹریلیا کی سی ای او جین ہرڈلیکا نے کہاکہ ہم اب اپنے فادار مہمانوں کو صرف درمیانی نشست پر بیٹھنے کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا انعام جیتنے کا موقع دے رہے ہیں۔
انعامات میں مفت پروازیں، ہیلی کاپٹر کے دورے، ریزورٹ کی چھٹیاں اور فٹ بال میچ دیکھنے کے دورے بھی شامل ہیں۔
ایئر لائن نے کہا کہ اب سے 23 اپریل 2023 تک کوئی بھی ولاسٹی فریکوینٹ فلائر ممبر جس کی عمر 18سال یا زیادہ ہو درمیانی نشست پر بیٹھے تو لاٹری میں رجسٹر ہونے کیلئے ائر لائن کی ایپ استعمال کر سکتا ہے۔ہر ہفتے جیتنے والے کو ایک الگ انعام دیا جائے گا۔