ایلون مسک کچن سنک لیے ٹویٹر ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے

Let this sink in
کیپشن: Let this sink in

ایک نیوز نیوز: ایلون مسک عجیب و غریب حرکت کرتے ہوئے ایک کچن سنک لے کر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ٹوئٹر کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کا یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی 44 ارب ڈالر میں خریداری کی ڈیل ابھی فائنل نہیں ہوئی ہے۔
مسک نے بدھ کو عمارت کی لابی میں بنائی گئی اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ٹوئٹر ہیڈکوارٹر میں داخل ہو رہا ہوں۔‘ ساتھ ہی انہوں نے انگریزی زبان کی اصطلاح ’Let this sink in‘ استعمال کی۔ یہ اصطلاح عموماً اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب کوئی چیز یا کوئی بات آپ کو سمجھ میں آ جاتی ہے۔


طویل مدت سے ٹوئٹر کی خریداری کے معاہدے کو ابھی تک باضابطہ طور پر مکمل نہیں کیا گیا جب کہ ڈیلاویئر کی عدالت نے ایلون مسک کو اسے مکمل کرنے کے لیے 28 اکتوبر تک کا وقت دیا ہے۔
ٹوئٹر کے ملازمین مسک کی کچن سنک کے ساتھ آمد کے مضحکہ خیز پہلو کو نہیں سمجھ پائے حالانکہ مسک نے مبینہ طور پر اس معاہدے کی مالی اعانت کرنے والے بینکرز کو بتایا تھا کہ وہ خریداری کے بعد کمپنی میں عملے کی تعداد کو تقریباً 75 فیصد تک کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔