ملک میں موسم گرم اور خشک رہے گا

Oct 27, 2022 | 13:01 PM

 ایک نیوز نیوز:  ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم رات کے وقت سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، لیکن اسلام آباد میں موسم خشک اور رات کے وقت سرد رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 پنجاب کے میدانی علاقوں اور بلوچستان میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں شمالی بلوچستان میں موسم سرد رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کشمیر میں موسم خشک رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں