ارشد شریف قتل کیس: اے آر وائی مالک سلمان اقبال کو شاملِ تفتیش  کیا جائے ، پاک فوج

Oct 27, 2022 | 12:38 PM

 ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے ترجمان نے صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر فوج پر ہونے والی تنقید کو بلاجواز قرار دیا ہے اور اپیل کی ہے کہ صحافی کے قتل کی تحقیقات میں اے آر وائی نیوز کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) سلمان اقبال کو شامل تفتیش کیا جائے اور انہیں وطن واپس لایا جائے۔

فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملکی اداروں نے ارشد کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ اگر حکومت روکنا چاہتی تو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ذریعے ارشد شریف کو روکا جا سکتا تھا۔ ہ اگر ماضی میں فوج سے کوئی غلطیاں ہوئی ہیں تو انہیں 20 سال سے خون سے دھو رہے ہیں۔ ہم کمزور ہو سکتے ہیں غلطیاں ہو سکتی ہیں لیکن غدار اور سازشی نہیں ہو سکتے۔

مزیدخبریں