ایک نیوز نیوز: عموماً ہم نے جسامت بدلنے والے فلپ اور فولڈ دیکھے یا خریدے ہوں گے تاہم اب موٹرولا نے تیسری قسم کے فون کا تصور پیش کیا ہے جو ایک بٹن دبانے سے کھل جاتا ہے لیکن سکرین میں کوئی تہہ دکھائی نہیں دیتی۔
تفصیلات کے مطا بق پہلے والے فولڈ اور فلپ فون میں دیکھا جا چکا ہے کہ وسیع سکرین کے باوجود فولڈ ہونے سے درمیان میں ایک تہہ دکھائی دیتی ہےاور یہی وجہ ہے کہ یہ فون اتنے مقبول نہیں ہوسکے۔
اب موٹرولا نے اپنے انوکھے سمارٹ فون کا تصور پیش کیا ہے جبکہ ایل جی اور ٹی سی ایل بھی اسی پر کام کر رہی ہیں لیکن موٹرولا نے بازی لے جاتے ہوئے شکل و جسامت بدلنے والے فون کا ایک ماڈل پیش کر دیا ہے۔
موٹرولا نے اسمارٹ فون کو رول ہونے والا فون قرار دیا ہے، اس میں ایک چھوٹا بٹن دبانے پریہ لمبا ہوجاتا ہے، اس کے بعد آپ فون پر ویڈیو دیکھ سکتے ہیں یا گیم کھیل سکتے ہیں جو بڑے اسکرین پر زیادہ بہتر دکھائی دیتی ہیں۔
ایل جی نے بھی رول ہونے والے فون کے سلسلے میں ایک کوشش کی تھی لیکن اس کی تفصیل سامنے نہ آسکی تاہم توقع ہے کہ جلد دیگر کمپنیاں بھی ایسے رول ایبل فون پیش کریں گی۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق رول ہونے والے فون کا مستقبل بہت روشن ہے۔