زمین کے تنازعے پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

بڑے بھائی  کی شناخت 28 سالہ عاشق کے نام سے ہوئی ہے۔
کیپشن: بڑے بھائی  کی شناخت 28 سالہ عاشق کے نام سے ہوئی ہے۔

ایک نیوز نیوز: خون سفید ہوگیا، پتوکی میں چھوٹے بھائی نے زمین کے تنازعہ پر  فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی علاقہ بھائی کوٹ میں فائرنگ کا معاملہ پیش آیا۔ دوموؐ  بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔ جس میں چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑا بھائی موقع پر جانبحق کردیا۔ 

جانبحق ہونیوالےبڑے بھائی  کی شناخت 28 سالہ عاشق کے نام سے ہوئی ہے۔  واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-27/news-1666854307-1408.mp4

جاں بحق ہونے والے شخص کی نیش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔