یومیہ 60 گرام بادام کھانے کے حیران کن فوائد

Oct 27, 2022 | 11:38 AM

ایک نیوز نیوز: جگر کی سوزش سمیت قبض جیسی دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو ایک دن میں  صرف 60 گرام تک بادام کھانے سے حیران کن فوائد مل سکتے ہیں۔

کنگز کالج لندن کے طبی رسالہ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے بادام کا معدے سمیت نظام ہاضمہ اور مدافعتی نظام پر پڑنے والے اثرات پر ایک مختصر تحقیق کی۔

تحقیق کے لیے ماہرین نے 87 ایسےافراد کو لیا جنہیں معدے کی سوزش کے ساتھ   قبض کی بھی شکایات تھیں اور انکا نظام ہاضمہ بھی کمزور تھا۔

ماہرین نے ان تمام افراد کو تین گروپس میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو ایک دن میں  56 گرام تک بادام کھانے کا کہا۔ جب کہ دوسرے گروپ کو بھی اتنی ہی مقدار میں بادام کھانے کی ہدایت کی گئی جب کہ تیسرے گروپ کو پیسٹریز اور بسکٹس کھانے کا کہا گیا۔

ماہرین نے ان افراد کو چار ہفتوں تک اس عمل کو جاری رکھنے کا کہا اور اس کے بعد ان کے کچھ ٹیسٹس بھی کیے گئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ بادام میں بٹائریٹ سینتھیس نامی اجزا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو کہ بٹائرک ایسڈ کی مقدار بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بٹائرک  نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے والے اجزا کو طاقتور بنانے کا کام کرتے ہیں، جس سے معدے سمیت دیگر اعضا میں پیدا ہونے والی سوزش بھی بہتر ہوسکتی ہے۔
اس سے پہلی والی تحقیقات سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ بادام کے دماغی اور جسمانی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں