مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 75 سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

Oct 27, 2022 | 11:05 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج کے دن بھارت کی جانب سے غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا۔  بھارت کے غیر قانونی قبضے کے دن آج   لائن آف کنٹرول کےدونوں اطراف اور دنیا بھر کےکشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہبازشریف نے دینا بھر کو  پیغام دیتے ہوئے کہاکہ 27 اکتوبر 1947 کوبھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی، غیر اخلاقی اور زبردستی قبضہ کیا تھا اور اپنی فوجیں اتاری تھی۔ یہ دن کشمیریوں کی  ہمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔  کشمیریوں نے  گزشتہ 75 کے دوران بھارتی قابض افواج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ جبکہ 5  اگست 2019 کے بھارتی اقدام سے مقبوضہ کشمیر  کی صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

وزیراعظم نے  عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا  کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کرے۔

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔  چاہے پاکستان کو   اسکی کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔ پاکستانی عوام کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کرتے ہیں۔ 

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 27 اکتوبر1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس  پر انسانیت شرمندہ ہے۔

قمر زمان قائرہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی طاقت کشمیر اور پاکستان کا رشتہ نہیں توڑ سکتی ہے۔ 

مزیدخبریں