ایک نیوز نیوز : بالی ووڈ سپر سٹار کترینہ کیف نے اپنے میاں ویکی کوشال کو جگانے کا انوکھا انداز اپنالیا۔ اپنی نئی فلم بھوت 4 کے سین کی طرح وہ بھوت کی آواز نکال کر ویکی کوشال کو جگاتی ہیں۔
کترینہ کیف نے اپنے میاں کو جگانے کی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی اور اسے بیوی کا ویک اپ کال کیپشن دیا۔
تفصیلات کے مطا بق کترینہ کیف اور ویکی کوشال کی شادی گذشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد یہ جوڑا خاصا پسند کیا جانے لگا ۔
شادی کے بعد کترینہ کیف کی پہلی فلم فون بھوت 4 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے ۔ اب فلم کی پروموشن کے ساتھ ساتھ کترینہ اپنے گھر میں بھی بھوت کی ہی آواز نکال کر ویکی کو پیار سے جگاتیں ہیں ۔
بیچارے ویکی اپنی بیوی کی بھوت والی آواز سنتے ہیں لیکن شدید نیند کی وجہ سے بھوت کی آواز سن کر بھی ان پرخوف طاری نہیں ہوتا اور وہ ہ بنا ڈرے دوباہ کمبل میں گھس کرسو جاتے ہیں ۔
کترینہ کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اس ویڈیو پہ دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔
واضع رہے کہ کترینہ اور ویکی کی شادی 9 دسمبر 2021 کو ہوئی۔ ویکی ، سارہ علی خان کے ساتھ نئی فلم میں جلد نظر آئیں گے ، تاہم ابھی تک سارہ اور ویکی کی فلم کا نام نہیں بتایا گیا ۔