ایک نیوز نیوز: سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ اور تدفین آج 2 بجے فیصل مسجد،اسلام آباد میں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز ارشد شریف کی میت کو کینیا سے پاکستان لایا گیا تھا جس کے بعد اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
ورثاء کی درخواست پر پمز اسپتال میں ڈاکٹرز کے 8 رکنی بورڈ نے مقتول کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ارشد شریف کی میت دوبارہ قائداعظم اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔ پمزاسپتال کے پروفیسر ہاشم رضا نے بتایا کہ جو چیزیں فرانزک کے لیے بھیجیں گے ان پر کچھ دن لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا میں مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔