ایپل بھی آئی فون کو ٹا ئپ سی کے ساتھ پیش کرے گا

Oct 27, 2022 | 09:45 AM

ایک نیوز نیوز: امریکی کمپنی ایپل نے تصدیق کی ہے کہ وہ  ایک ہی چارجر پورٹ کے قانون کے بعد آئی فون میں بھی پورٹ سی چارجر متعارف کرائے گی۔

تفصیلات کے مطا بق  اس سال اکتوبر کے شروع میں ای یو کی پارلیمنٹ نے تمام موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کے لیے ایک ہی قسم کے پورٹ سی چارجر کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اب تمام کمپنیاں آگلے سال تک پورٹ سی چارجرکے ساتھ اپنی ڈیوائسز متعارف کرائیں گی۔

 زیادہ تر موبائل فونز پورٹ سی چارجر میں ہی متعارف کرائے جا تے ہیں، اور اب آئی فون نے بھی ایسا ہی چارجرپیش کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

  ایپل کے مارکیٹینگ چیف گریگ جوسوک نے وال اسٹریٹ جرنل کے ٹیکنالوجی ایونٹ میں خطاب کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی کمپنی بھی پورٹ سی میں موبائل ڈیوائسز متعارف کرائے گی۔

 آئندہ سال آئی فون 15 کو پیش کیا جائے گا، جس میں ممکنہ طور پر پورٹ سی چارجر دیا جائے گا۔

ایپل اور سام سنگ سمیت دیگر موبائل و کمپیوٹر کمپنیاں اپنی تمام ڈیوائسز کو آئندہ سال تک پورٹ سی چارجر پر منتقل کردیں گی اور دنیا بھر میں تمام ڈیوائسز کے لیے ایک ہی چارجر کا خواب یقینی بنانے کی کوشش کی جاۓ گی۔

یہ کمپنیاں نہ صرف یورپین یونین بلکہ دنیا بھر میں ایک جیسے پورٹ سی چارجر کی حامل ڈیوائسز پیش کریں گی۔

مزیدخبریں