ایک نیوز نیوز: بھارتی سپر سٹار اکشے کمار نے ریاست گجرات میں سورت کے قریب منعقد ہونے والے اپنے نام سے منسوب 14ویں بین الاقوامی کوڈو مارشل آرٹس ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے ٹورنامنٹ میں اپنی فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اینٹیں توڑیں اور اس کی ویڈیو شیئر کی۔ ایونٹ کے انتظامات 15 سال سے اکشے کمار ہی کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکشے کمار نے ایونٹ کے شرکا کو خطاب کیا اور مارشل آرٹس میں بہترین مہارت کے حامل کھلاڑیوں میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے مجھے خوشی ملتی ہے اور ہمیشہ وہ وقت یاد آتا ہے جب میں نے مارشل آرٹس کا آغاز کیا تھا۔
اکشے کمار نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ہم بھارت میں کوڈو کو بڑھائیں گے۔
اکشے نے خود کئی مارشل آرٹس بشمول کراٹے، تائکونڈو اور موئے تھائی میں مہارت حاصل کر رکھی ہے۔
Thank you for celebrating your Diwali with us here at the Akshay Kumar 14th International Kudo Tournament. Coming here is always humbling, meeting you all reminds me of my beginning.
— Akshay Kumar (@akshaykumar) October 26, 2022
I hope with the help of this tournament we help Kudo grow in India with each passing year. pic.twitter.com/0GRMGusgVM