عوام کیلئے خوشخبری، روس نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

 بارٹر ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کا تبادلہ کرنے پر بھی آمادگی کا ظاہر کیا ہے۔ 
کیپشن: بارٹر ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کا تبادلہ کرنے پر بھی آمادگی کا ظاہر کیا ہے۔ 

ایک نیوز نیوز: روس نے پاکستان کو گندم درآمد کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے روسی وفد سے ملاقات کی جس میں وفد  کی جانب سے بارٹر ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کا تبادلہ کرنے پر بھی آمادگی کا ظاہر کیا ہے۔ 

وفد میں پروڈنٹ نمائندے یوسف آصف اور حامد علی، ایگریکلچر اتاشی الیکسی کدریاوٹسیف اور اتاشی روسی ایمبیسی الیگزینڈر شامل تھے۔ روسی پروڈنٹورگ یوسف آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس زراعت میں تجارتی تعاون بڑھانے سے باہمی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ روس گندم کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے۔ روس حکومت سے حکومت فریم ورک کے تحت گندم کی مقامی طلب کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔

روسی پروڈنٹورگ یوسف آصف کا کہنا تھا کہ پاکستانی چاول اچھے معیار کے ہیں۔  روس پاکستان سے چاول کی درآمد بڑھانے کا منتظر ہے۔ روس اور پاکستان میں روس کو چاول کے مجاز برآمد کنندگان کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔

 وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی جانب سے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایاگیا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زرعی شعبے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔