پولیس کا بھتہ مانگنے والے کیخلاف کارروائی، ملزم گرفتار

Oct 27, 2020 | 14:04 PM

admin
لاہور (ایک نیوز نیوز) پولیس نے وٹس ایپ پر بھتہ مانگنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف 13 روز بعد مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

ڈکیتی چوری کے واقعات کے بعد شہر میں بھتہ مافیا نے بھی سر اُٹھا لیا۔ پولیس نے بھتہ مانگنے کے واقعہ کے 13 روز بعد ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی گرفتاری اور مقدمہ کا اندراج سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے نوٹس لینے کے بعد ہوا۔

اچھرہ کے رہائشی ڈاکٹر صہیب سے بھتہ مانگا گیا تو اس نے تھانہ اچھرہ میں درخواست جمع کروائی۔ شہری کے مطابق پولیس نے کہا کہ یہ کیس ایف آئی اے کا جس پر اس نے ایف آئی اے میں بھی درخواست دیدی۔ تاہم سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیا تو پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔

ترجمان پولیس کے مطابق سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کی ہدایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج ہے اور اسے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہر میں بھتہ مافیا کی کوئی گنجائش نہیں پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔

شہری نے درخواست دی تھی کہ 13 اکتوبر کو نا معلوم افراد نے وٹس ایپ پر پیغامات بھیجے۔ پیغامات میں 4 کروڑ روپے بھتہ مانگا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
مزیدخبریں