اداکارہ ثناء فخر ایف بی آر کے ریڈار پر

Oct 27, 2020 | 13:49 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) شوبز سٹارز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے۔ ایف بی آر نے اداکارہ ثناء فخر کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کر دی۔ ایف آئی اے سے اداکارہ کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

ایف بی آر کا شوبز ستاروں کے گرد گھیرا تنگ، ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو خط لکھا دیا۔ اداکارہ ثناء کے 5برسوں کے دوران بیرون ملک دوروں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ ثناء فخر نے سال 2019میں اپنی آمدن 13 لاکھ 58 ہزار90 روپے ظاہر کی۔ انہوں نے سال2019ء میں 79ہزار759روپے ٹیکس ادا کیا۔ شوبز سٹار ثناء فخر نے اپنے گوشواروں میں پراپرٹی انکم ظاہر کی۔
مزیدخبریں