طلبا تنظیموں کا فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر سراپا احتجاج

Oct 27, 2020 | 13:36 PM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز) ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے طلبا تنظیموں کی جانب سے فرانس کےخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے فرانس کا پرچم بھی جلایا.

حرمت رسول کی حفاظت کے لئے سٹوڈنٹ یونین کی جانب سے ریلی کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں فرانس کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے کہاکہ پاکستان کا ہر نوجوان اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کرنے سے دریغ نہیں کرے گا احتجاجی مظاہرے میں فرانس کا پرچم بھی نظر آتش کیاگیا۔

احتجاجی طلباء نےمطالبہ کیاکہ حکومت پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے ۔فرانسیسی سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے۔ حکومت نے اگر کوئی پیش رفت نہ کی تو ہمارا اگلا پڑاؤ فرانسیسی سفارت خانہ پر ہوگا۔
مزیدخبریں