شہباز شریف اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ 2 نومبر تک توسیع

شہباز شریف اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ 2 نومبر تک توسیع
لاہور(ایک نیوز نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 نومبر تک توسیع کردی، شہباز شریف کے وکلاء کی فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے مخالفت، عوامی جلوس اور ریلہ موجودہ حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا، سابق وزیر اعلیٰ نے اس شاور دھماکے کی بھی مذمت کی.

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، نیب پراسیکیوٹر نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے دلائل دیے جن کے مخالفت کی شہباز شریف نے کہا کہ پراسیکیوشن کو عمران خان کی ہدایات ہیں کہ شہباز شریف کو سزا دلوائیں، پوری قوم کو اورنج لائن ٹرین کے افتتاح پر مبارکباد دیتا ہوں .

نصرت شہباز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نصرت شہباز چھیاسٹھ برس کی مختلف عوارض میں مبتلا خاتون ہیں، ان کو حاضری سے استثنی دیا جائے.شہباز شریف اور اہل خانہ پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نیب کی جانب سے 7 ارب سے زائد کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، کیس کی مزید سماعت 2 نومبر کو ہوگی.