لاہور شہر کے اکثر رہائشی علاقوں کے درمیان سے گندے پانی کے نالے گزر رہے ہیں ۔وبائی امراض کے دنوں میں نالے وبای امراض اور تعفن کا گڑھ بن گئے ۔جس کے باعث شہریوں کی صحت خراب ہونے لگی ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹیکس ادا کر کر کے ان کی جان نکل گئی ہے لیکن حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ۔
کرونا اور ڈینگی جیسے موذی امراض سے شہری پہلے ہی پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔وبائی امراض کے بڑھنے کا بڑا سبب شہر کے درمیان سے گزرنے والے یہ نالے ہیں ۔اگر حکومت نے ان نالوں کو کور نہ کیا تو شہر بھر میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ بڑھ جائے گا ۔