پی ڈی ایم کے جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا:سردار اختر مینگل

Oct 27, 2020 | 13:13 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) سردار اختر مینگل کی جاتی امرا رائیونڈ میں مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے اہم ملاقات ، پی ڈی ایم کو مزید آگے کیسے لے جانا ہے، اس پر معاملات زیر بحث آئے ، اختر مینگل نے کہا مجھے توبلوچستان میں کوئی حکومت نظر ہی نہیں آتی ،میں نے قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ سب کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے .

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان میں سب کا مینڈیٹ چوری ہوتا رہا ہے . اب ان قوتوں کی نشاندہی ہونی چاہیئے ،پنجاب میں شاید اتنی مداخلت نہیں ہوتی تھی جتنی بلوچستان میں ہوتی رہی ہے پنجاب سے بھی آواز اٹھنا شروع ہو گئی ہے ،جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے یہ اچھا شگون ہے ، ہم نے ہمیشہ جمہوریت کا علم تھامے رکھا.

پی ڈی ایم کے جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا ،ہمیں بھی حکومت کی طرح محاذ کھولنا ہوں گے ، بلوچستان ہمیشہ سے احساس محرومی کا شکار رہا ہے ،اب بھی احساس محرومی میں کمی ہوتی نظر آتی تو ہم ان کا ساتھ نہیں چھوڑتے ،کوئی اتحادی اپنے وعدوں کا پاس نہ رکھے تو لوگ ان سے کیسے مطمئن ہو سکتے ہیں ،ہمارے 6 نکات پر عملدرآمد نہیں ہوا جو میٹرو بس سے زیادہ مشکل نہیں تھے ،کوئی اور قوت ہے جو مسنگ پرسنز کی ذمہ دار ہے ،حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر کا نقشہ جلد سامنے آ جائے گا ،پشاور دھماکہ افسوسناک اور دردناک واقعہ ہے ،یہ دھماکہ حکومت کی ناکامی ہے ،بھارت سمیت کوئی بھی اس واقعہ میں ملوث ہو، اس کی ذمہ داری حکومت پر آتی ہے.
مزیدخبریں