فاٹا کے طالب علموں کا مسئلہ فوری حل کیا جائے: چوہدری منظور

Oct 27, 2020 | 13:07 PM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ فاٹا کے طالب علموں کا مسئلہ فوری حل کیا جائے حکومتی اقدامات سے فیڈریشن کمزور ہو رہی ہے نواز شریف بات ہی کر رہے ہیں کوئی جرم تو نہیں کیا ۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری نے گورنر ہاؤس کے باہر بیٹھے فاٹاکے طلبا سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے طلبا کے مسائل حقائق پر مبنی ہے حکومت نے تعلیم دینے کا نعرہ لگایا تھا مگر تعلم چھین رہی ہے.

چوہدری منظور نے مزید کہا کہ حکومت اداروں کو کام کرنے دے ۔دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔جو پائلٹ بیٹھا ہے ڈر ہے ملک کا نقصان نہ ہو جائے۔ طالب علموں کا کہنا تھا کہ حکومت فاٹا کا پرانا کوٹہ بحال کیاجائے ۔طلبا نے اپنے مطالبات کے لئے نعرہ بازی بھی کی ۔کیمرہ مین یاسرشاہ کیساتھ عبدالوحید ایک نیوز نیوز لاہور۔
مزیدخبریں