پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری نے گورنر ہاؤس کے باہر بیٹھے فاٹاکے طلبا سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے طلبا کے مسائل حقائق پر مبنی ہے حکومت نے تعلیم دینے کا نعرہ لگایا تھا مگر تعلم چھین رہی ہے.
چوہدری منظور نے مزید کہا کہ حکومت اداروں کو کام کرنے دے ۔دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔جو پائلٹ بیٹھا ہے ڈر ہے ملک کا نقصان نہ ہو جائے۔ طالب علموں کا کہنا تھا کہ حکومت فاٹا کا پرانا کوٹہ بحال کیاجائے ۔طلبا نے اپنے مطالبات کے لئے نعرہ بازی بھی کی ۔کیمرہ مین یاسرشاہ کیساتھ عبدالوحید ایک نیوز نیوز لاہور۔