جوہر ٹائون میں ریسکیو اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

Oct 27, 2020 | 12:40 PM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز) جوہر ٹائون کے علاقہ میں خالی پلازہ کی چھت گرنے سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ریسکیو اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں.

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹائون کے علاقہ میں خالی پلازہ کی چھت گرنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا. ریسکیو عملہ کے مطابق پلازہ خالی تھا. جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا چیکنگ کے بعد پولیس اور ریسکیو عملہ واپس لوٹ گیا. پولیس کے مطابق پلازہ مالک کا کہنا ہے کہ ساتھ واقعہ زیر تعمیر عمارت کا ملبہ گرنے کی وجہ سے پلازہ کی چھت زمین بوس ہوئی ہے. تاہم پلازہ مالک نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے.
https://www.youtube.com/watch?v=alWSMJ32hXo
مزیدخبریں