کروانا کیسز میں اضافہ ،میو اسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ ہر طرح کے آپریشن کینسل

Oct 27, 2020 | 12:31 PM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز)کروانا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر میو اسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ ہر طرح کے آپریشن کینسل کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پروفیسر اسد اسلم کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ کےمطابق کروانا کیسز میں اضافہ کے باعث تمام الیکٹیو آپریشن بند کردیئے گئے ہیں۔ آپریشن صرف ایمرجنسی اور کینسر کے میں ہی ہو سکے گے۔

دوسری جانب پنجاب میں مزید 207نئے کیسز سامنے آگئے ہیں ٹوٹل تعداد103,082 ہو گئی ہے۔ ترجمان صحت کےمطابق لاہور 75،راولپنڈی 37،وہاڑی 3،ساہیوال 2،گجرات 9،بہاولپور8،رحیم یارخان 13اورملتان 13کیسزرپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرگودھا5، سیالکوٹ2، ٹوبہ8،،میانوالی 2،لودھراں 2،ڈیرہ غازی خان4،اوکاڑہ2 اورفیصل آبادمیں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزیدخبریں