ایک نیوز: مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ کسی پارٹی کے اندرونی معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتا، آج کے حالات 8فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اداروں کو الیکشن سے دور ہونا ہو گا تبھی عوام کو سکون آئے گا، اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں،اتنے بندوبست کے باوجود احتجاجی مظاہرین ڈی چوک کیسے پہنچ گئے؟کیا انہیں آنے دیا گیا،کیا یہ کوئی خونریزی کیلئے راستہ دیا گیا؟۔
مولانا فضل الرحمان نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ کوئی مذاکرات یا بات چیت ہو تو راستہ نکل آتا ہے،وہ کہیں کسی کو زبردستی جیل میں رکھیں گے،وہ کہیں ہم زبردستی جیل سے نکالیں گے تو نتیجہ انارکی ہوتی ہے، ہم ایک ملک اور ایک قوم ہیں،سارے معاملات اتفاق رائے سے طے ہونے چاہئیں ، اس وقت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی ہے۔
آج کے حالات 8فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں:مولانا فضل الرحمان
Nov 27, 2024 | 19:18 PM