ایک نیوز: پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار جبکہ کورین نیوی کے جنگی جہاز وینگ جییون نے شرکت کی، مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور پیشہ وارانہ روابط کو فروغ دینا ہے ۔
دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کمبائنڈ ٹاسک فورس کے تحت آپریٹ کر رہے ہیں،دونو ں کا مقصد سمندر میں منشیات کی سمگلنگ اور بحری قزاقی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔
بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔