ویب ڈیسک: خلا میں رہنا کسی بھی فرد کے لیے زندگی کا یادگار ترین لمحہ ہو گامگر کیا انسان ہمیشہ خلا میں رہ سکتا ہے؟
امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک تحقیقی پراجیکٹ سوما کے نتائج جاری کیے ہیں۔
جس کے مطابق اس پراجیکٹ کے تحت خلا بازوں کی صحت پر خلا میں قیام سے مرتب ہونیوالے ا ثر ا ت کا مسلسل مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
تحقیق میں انکشاف ہواہے کہ خلامیں رہنے سے انسان کی عمر میں کمی زیادہ جلدی ہو سکتی ہے، خلا میں قیام سے ورم میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ جینیاتی عدم استحکام ہوتا ہے جس سے عمر میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔
ناسا نے بتایا کہ خلائی پرواز سے جینز میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں خاص طور پر مسلز کے حجم میں کمی کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔
امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ خلائی ماحول ایسی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے جس سے ورم، مسلز کے حجم میں کمی اور عمر میں اضافے سے لاحق ہونے والے دیگر مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
خلا میں رہنا انسان کی عمر میں تیزی سےاضافہ کرتا ہے:تحقیق
Nov 27, 2024 | 17:09 PM