پی ٹی آئی نے لاشوں کا جھوٹا پروپیگنڈا شروع کیاہوا ہے:محسن نقوی

Nov 27, 2024 | 16:46 PM

ایک نیوز: محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں معمولات زندگی تقریباً بحال ہوچکے ہیں،آئی جی اسلام آباد گرفتار افراد سے متعلق آگاہ کرچکے ہیں،اسلام آباد کی تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افغان شہریوں کو 31دسمبر کی ڈیڈ لائن دیدی، 31دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے،افغان شہریوں کا اسلام آباد میں رہنے کیلئے این اوسی لیناہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بھگوڑوں نے لاشوں کا جھوٹا پروپیگنڈا شروع کیاہوا ہے، جب سے یہ بھاگیں ہیں اس کے بعد سے پروپیگنڈا شروع ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کے شرپسند ہسپتالوں میں لاشیں تلاش کر رہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ عزت سے بھاگ گئے ہیں تو یہ ان کیلئے اچھی بات ہے،عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں