ایک نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن نےاسرائیل اورحزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کااعلان کر دیا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ معاہدے کودشمنی کے مستقل خاتمے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ، لبنان اوراسرائیل نے جنگ بندی کی امریکی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ہےکہ معاہدہ حزب اللہ اوراسرائیل کی درمیان دشمنی کاخاتمہ کرے گا، جنگ بندی میں تاخیر سے ہزاروں افراد قتل ہوئے، اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی۔
دوسری جانب اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی پر برطانوی وزیراعظم کئیرسٹارمرنے خیر مقدم کیا ہے، کئیر سٹارمر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی لبنان اور شمالی اسرائیل کی شہری آبادیوں کو سکون فراہم کرے گی ، گزشتہ چند مہینو ں کے دوران جنگ کی وجہ سے ناقابل تصور نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے کو لبنان میں دیرپا سیاسی حل میں تبدیل کیا جانا چاہیے،شہریوں کی گھروں کو واپسی،سرحد کے دونوں طرف کی کمیونٹیز کی اجازت ملے گی،برطانیہ مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کے لیے کوششیں جاری رکھےگا،ہمیں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی طرف جانے کی اشد ضرورت ہے۔