ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کےاختتام پرتاريخی سنگ میل عبور کرنے کی جانب گامزن ہے۔
پی ایس ایکس کا ہنڈرڈانڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس سے کچھ دوری پر بند ہوا،سٹاک مارکیٹ میں ایک روز کے دوران تاریخی تیزی ریکارڈ کیا گیا،ایک ہی روز میں46سو پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ہنڈرڈانڈیکس 4695 پوائنٹس کے اضافے سے 99 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،354کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 51 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 1 ارب 5 کروڑ 42 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 39 ارب 48 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 99,549 جبکہ کم ترین سطح 97,188 پوائنٹس رہی۔
کاروبار کےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر12پیسے مہنگا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 277.84 روپے سے بڑھ کر 277.96 روپے پر بند ہوا۔