ایک نیوز: ڈی چوک میں احتجاج سے فرار ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور اور بشریٰ بی بی نے مانسہرہ جاکر پناہ لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے ساتھ عمر ایوب خان بھی موجود تھے، علی امین گنڈا پور ، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب خان مانسہرہ میں کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کرینگے۔
خیا ل رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث گزشتہ رات مظاہرین کیخلاف بلیو ایریا میں گرینڈ کریک ڈاؤن کیا گیاجہاں سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئے۔
بلیو ایریا میں گرینڈ آپریشن میں رینجرز، اے ٹی ایس کمانڈوز اور پنجاب پولیس شامل تھی، گرینڈ آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
خیبر چوک اور کلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پولیس نے تمام ہٹائے گئے ،کنٹینرز کو واپس نصب کر دیا، تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگ گئی، تحریک انصاف کے 450 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
ڈی چوک سے فرار کے بعد علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی مانسہرہ میں پناہ
Nov 27, 2024 | 12:12 PM