ایک نیوز :امریکی سفیر ڈونلڈبلوم کاکہنا ہے کہ یو ایس ایڈ کے اشتراک سے خیبرپختونخوا میں منصوبوں کی تکمیل پرفخر ہے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پشاور میں میونسپل خدمات کے منصوبہ کی کامیاب تکمیل کے حوالے سےمنعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی
یو ایس ایڈ کے تعاون سے منصوبہ سے21یونین کونسلوں میں پانی کی25ہزار 700 پرانی اور زنگ آلود لائنوں کی تبدیلی سے بھی صاف پانی کی قابل اعتماد ترسیل یقینی بنائی جا چُکی ہے۔ منصوبہ سے نکاسی آب کی لائنوں سے 17لاکھ افراد کے لیے صفائی کی سہولتوں میں بہتری آئی ہے۔ کچرا جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کا نظام بھی بہتر ہوا ہے۔ پانی کے انتظام و انصرام میں بہتری میں پانچ سو پچھتر گاڑیوں کی فراہمی اور کچرا ٹھکانے لگانے والی گاڑیوں کی مرمت کی ورکشاپ کا قیام بھی شامل ہے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کاکہنا تھا کہ شہری خدمات کے اس منصوبے سے پشاور کے شہری علاقوں میں لگ بھگ اُنیس لاکھ شہریوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ صفائی کی صورتحال میں بہتری، شہری علاقوں میں سیلاب کے امکانات میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ کی بہتر کوششیں شامل ہیں۔ مجھے یو ایس ایڈ اور خیبر پختونخوا حکومت ، بالخصوص مقامی حکومتوں کے انتخابات اور دیہی ترقی کے اداروں ، کے درمیان اشتراک کار پر فخر ہے ۔
امریکی سفیر کا مزید کہنا تھاکہ ان کی کاوشوں سے یہ منصوبہ کامیابی سے مکمل ہو ا۔ خیبر پختونخوا میں میونسپل خدمات کی بہتری کا منصوبہ پاکستانی عوام کے ساتھ امریکہ کے مضبوط اور پائیدار عزم کی عکاسی ہے۔