ایک نیوز(فیک چیک)کم عمر ڈرائیور کو رہا کروانے کیلئے خود کو نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رشتہ دار قرار دینے والا،فراڈیہ نکلا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-27/news-1701109559-6102.mp4
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا غلط نام استعمال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر پولیس کا ایکشن،تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج،ملزم یاسین سمیت 2 افراد کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ۔
ملزم یاسین نے وزیر اعلی پنجاب کا نام استعمال کر کے پولیس پر دباؤ ڈالا اور ڈرائیونگ کرنے والی کم عمر بچی کو وزیراعلیٰ کا رشتہ دار ظاہر کیا اور بچی کو چھوڑنے کے لیے پولیس کو دھمکیاں دیں ۔
ملزم یاسین کی وزیراعلی کا نام استعمال کرکے کم عمر بچی کو چھوڑنے کے حوالے سے پولیس کو دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے فوری نوٹس لے کر پولیس کو غلط بیانی اور کار سرکار میں مداخلت پر کارروائی کا حکم دیا ۔پولیس نے ملزم کا کھوج لگا کر گرفتار کیا اور مزید کارروائی شروع کردی ہے۔