ویب ڈیسک :کینیڈا میں بھارت کے معروف گلوکار گپی گریوال کے بنگلے پر فائرنگ ذمہ داری بھارتی گلوکار سدھوموسے والے کو قتل کرنے والے بشنوئی گینگ نے قبول کرلی۔
بھارتی میڈیار پورٹس کے مطابق گلوکار گپی گریوال کا کینیڈاکے شہر وینکوور کے علاقے وائٹ راک میں ایک بنگلے ہے، جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لارینس بشنوئی نے ایک فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ فائرنگ اس نے کروائی ہے، اس نے لکھاکہ ہاں جی ست شری اکال رام رام سب نوں، آج وینکوور وائٹ راک ایریا میں گپی گریوال کے بنگلے پر فائرنگ لارنس بشنوئی گروپ نے کروائی ہے۔
سلمان خان کو بہت بھائی بھائی کرتا ہے تو، بول اب بچائے تمہیں تیرا بھائی، اور سلمان خان کو بھی میسیج ہے کہ تمہیں وہم ہے کہ داود تمہاری ہیلپ کردے گا، کوئی نہیں بچا سکتا تمہیں ہم سے، سدھو موسے والا کے مرنے پر بہت اوور ایکٹنگ کی ہے تم نہیں، تمہیں سب پتہ ہے کہ کون کون سے کریمنل بندوں کے ساتھ یہ ٹچ میں تھا۔
دوسری جانب گلوکار گپی گریوال نے حال ہی میں اپنی کینیڈا کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے چونکا دینے والے واقعے پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی۔ ایک انٹرویو میں گپی نے سلمان خان کے ساتھ اپنی مبینہ دوستی پر کھل کر بات کی۔ گلوکار نے کہا ایک فلم کے ٹریلر لانچ ہونے پر سلمان خان سے ملاقات ہوئی ۔اس سے پہلے میری ان سے بگ باس کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی۔ سلمان خان سے میری کوئی دوستی نہیں ہے اور اس کا غصہ مجھ پر نکالا جا رہا ہے۔ میرے لیے یہ اب بھی چونکانے والا ہے اور میں اس پر کارروائی کرنے سے قاصر ہوں کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔