جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

Nov 27, 2023 | 23:02 PM

ایک نیوز: جج ہمایوں دلاور 3 سال کے لیے بطور اسپیشل جج سینٹرل تعینات،نوٹیفکیشن کردیاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں فرائض سر انجام دیں گے۔جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو  سزا سنائی تھی۔جج ہمایوں دلاور کل سے بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔اس سے قبل جج ہمایوں دلاور اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی پر مامور تھے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ٹو کے لیے نیا کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں تیار کرلیاگیاگیا ۔اسے سے قبل جوڈیشل کمپلیکس میں اسپیشل جج سینٹرل کی صرف ایک عدالت تھی۔اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل ٹو کی نئی عدالت قائم کی گئی ہے۔جج ہمایوں دلاور ایف آئی اے، سائبرکرائم سے متعلق کیسز کو دیکھیں گے۔

مزیدخبریں