کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی
کیپشن: The cabinet allowed Shahid Khaqan Abbasi to go abroad

ایک نیوز :وفاقی کابینہ نےشاہد خاقان عباسی کو ایک ماہ میں صرف 1مرتبہ بیرون ملک جانے کی منظوری دے دی ۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مشکلات کم نہ ہو سکی ، وفاقی کابینہ نے ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث  کثیر ملکی بیرونی دورں کی درخواست مستردکردی ۔

ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی ،کابینہ کی  ذیلی کمیٹی نے ملٹی پل دوروں کی درخواست مسترد کی ،وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے میں تین ممبران تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی،سعدیہ حیدر کو ممبرپلاننگ،شہزاد خلیل ممبر انوائرمنٹ اور ڈاکٹر خالد حفیظ کو ممبر انجئیرنگ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔