یونائیٹڈ موٹرسائیکل کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

یونائیٹڈ موٹرسائیکل کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
کیپشن: United’s Best Bike Gets a Sudden Rs. 60,000 Price Increase

ویب ڈیسک :یونائیٹڈ نے اپنے سب سے بہترین موٹرسائیکل کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق مقامی مارکیٹ میں باضابطہ آغاز کے چند ماہ بعد یونائیٹڈ آٹوز نے اپنی 150cc موٹرسائیکل US150 کی قیمت میں بڑا  اضافہ کر دیا۔اس سال کے شروع میں جب اسے لانچ کیا گیا تو US150 پاکستان میں دستیاب سب سے سستی 150cc موٹر سائیکل تھی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں اس نے خاصا نام کمایا ۔
تاہم کمپنی نے اب اس کی قیمت میں 60ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے ۔یونائیٹڈ کی US150 اب 330,000 میں دستیاب ہوگا۔حیران کن طور پر یہ قیمت میں اضافہ اس وقت سامنے آیا جب ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر مستحکم ہورہی تھی ۔ 


دوسری جانب  پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (EVs) کی مارکیٹ مسلسل بڑھ رہی ہے ۔مزید کئی کمپنیاں پاکستان میں موٹرسائیکل لانچ کر رہی ہیں۔ ابھی پچھلے ہفتے ہی چینی ای بائیک بنانے والی کمپنی Yadea نے لاہور میں اپنا پہلا شوروم کھولاہے ۔