تعلیمی اداروں کےتفریحی ٹورزپربغیراجازت پابندی عائد 

Nov 27, 2023 | 20:18 PM

ایک نیوز:لاہور میں سکول طلباء کے تمام فیلڈ ٹرپس،آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر بلااجازت پابندی عائد کردی گئی۔

اسلام آباد میں سکول بس حادثے کے بعد ڈی سی،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہورسے پیشگی اجازت کے بنا تمام سکولوں کے دوروں پرپابندی  لگائی گئی۔فیصلے ہر عمل درآمد نہ کرنے والی اسکول انتظامیہ اور متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے مراسلہ جاری کردیا۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی تمام ایجوکیشن افسران کو احکامات پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی۔

مزیدخبریں