صنم جاوید کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

Nov 27, 2023 | 20:12 PM

ایک نیوز :آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر پولیس نے رہنماپی ٹی آئی صنم جاوید کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا  کہ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے صنم جاوید پر درج مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق صنم جاوید پر دو مقدمات درج ہیں۔ عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔

 سرکاری وکیل غلام سرور نہنگ نے دلائل  دیئے کہ  کیس  میں آئی جی پنجاب کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔پراسیکیوشن کا عمل لمبا ہوتا ہے۔ اگر کسی ضمنی مقدمے میں نیا پہلو سامنے آئے تو اسے بھی شامل کرنا پڑتا ہے۔

عدالت  نے صنم جاوید کی آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں