غیرقانونی مقیم افراد کےسہولت کاروں کیلئےوارننگ جاری

Nov 27, 2023 | 20:04 PM

ایک نیوز:وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم افراد کے سہولت کاروں کے لیے وارننگ جاری کردی ۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق    غیر قانونی غیر ملکیوں کو روزگار فراہم  کریں نہ ہی غیر قانونی رہائشی غیر ملکی فرد کی ملازمت حاصل کرنے میں مدد کریں۔  غیر قانونی غیر ملکی یا اسے ملازمت فراہم کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات وزارت داخلہ کی ہیلپ لائن پر فراہم کریں ۔

وزارت د اخلہ کے مطابق   پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی  و انتخابی سرگرمیوں میں کسی بھی امیدوار کی مدد کرنا یا فنڈنگ ​​فراہم کرنا غیر قانونی ہے۔ ایسی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی افغان شہری کو پاکستان میں قانونی حیثیت سے قطع نظر ملک بدر کر دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں