مختلف شہروں میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

مختلف شہروں میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
کیپشن: مختلف شہروں میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

ایک نیوز :ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغا ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ڈاکٹر ناصر جمال کے مطابق پولیو کے قطرے پلانے کی مہم پنجاب بھر میں جمعہ یکم دسمبر تک پانچ دن جاری رہے گی۔پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

دوسری جانب محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ میں 1 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ انسدادِ پولیو مہم میں 80 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اور سپر وائزرز حصہ لے رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے 5300 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق اس سال پاکستان میں پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 3 کیسز صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں اور 2 کیسز سندھ کے شہر کراچی کے ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 2 ماہ میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیو وائرس کے متعدد مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آج سے انسدادِ پولیو مہم شروع ہو گئی۔

پنجاب کے شہر گجرات کے ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کا بتانا ہے کہ 3 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا، انسدادِ پولیو مہم 27 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی۔