چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سےسعودی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سےسعودی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات 
کیپشن: Meeting of the Commander of the Saudi Army with the Chairman Joint Chiefs of Staff Committee

ایک نیوز :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سعودی بری فوج کے کمانڈرنے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کی رائل لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبد اللہ محمد المطیر کا دورہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز،گارڈ آف آنرپیش کیاگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سعودی کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور سمیت دو طرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال  ہوا ۔