ایک نیوز :پاکستان بار کے اندرونی معاملات میں سندھ ہائیکورٹ کی مبینہ مداخلت پر پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے سندھ ہائیکورٹ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ پاکستان بار کے فیصلوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ مقدمات سن رہی ہے، چیف جسٹس پاکستان تحقیقات کے بعد سندھ ہائیکورٹ کیخلاف مناسب کاروائی کریں۔
سندھ ہائیکورٹ سمیت کوئی صوبائی ہائیکورٹ پاکستان بار کونسل کے فیصلوں کا جائزہ نہیں لے سکتی،پاکستان بار کونسل وکلا کے امور سے متعلق ایک قانونی ادارہ ہے،پاکستان بار کونسل کے فیصلوں کا صرف اسلام آباد کی عدالتیں جائزہ لے سکتی ہیں،پاکستان بار کونسل اور اس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہے،من پسند افراد کو نوازنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ غیر قانونی طریقے سے مقدمات سن رہی ہے۔