اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،اسحاق ڈار 

Nov 27, 2023 | 18:20 PM

پارلیمان کے ایوان بالا کے قائد سینیٹر اسحاق ڈارکاکہنا ہے کہ  اتحادی حکومت کے دور میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا، اب بھی ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔
پارلیمان کے ایوان بالا کے قائد سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مضبوط کرنسی ہی ملکی ترقی کا ذریعہ بنتی ہے، ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ نواز شریف کے دور میں بلوم برگ پاکستانی کرنسی کی مضبوطی کی گواہی دے رہا تھا۔ نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا، وہ فیصلہ بہت مشکل تھا میں نواز شریف کے ساتھ تھا۔
اسحاق ڈار کاکہنا تھاکہ 5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کیے، دھماکوں سے دشمن کو پتہ چل گیا کہ پنگا لیں گے تو ہم پر بھی کاؤنٹر اٹیک ہوسکتا ہے۔
قائد ایوان سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے تمام مسائل گفتگو سے حل کرنے کا اعلان کیا، 1998 میں پابندیاں تھیں، نواز شریف نے جرات کا مظاہرہ کیا۔ایٹمی قوت ہونے پر دشمن جان گیا تھا حملہ کیا تو سخت جواب آئے گا، ایٹمی دھماکوں کے بعد بھارتی وزیراعظم چل کر آئے۔ پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو ہمسایہ ملک ہمیں نہ چھوڑتا، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر محدود ہیں۔
سابق وزیرخزانہ کاکہنا تھاکہ 2017ء میں پاکستان کی کرنسی مستحکم تھی، اتحادی حکومت کے دور میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا۔

مزیدخبریں