ڈیفنس کارحادثہ کیس،ملزم افنان کے والد کااہم بیان سامنےآگیا

ڈیفنس کارحادثہ کیس،ملزم افنان کے والد کااہم بیان سامنےآگیا
کیپشن: Defense car accident case, accused Afnan's father's important statement came out

ایک نیوز :ڈیفنس کارحادثے کیس کے ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کا اہم بیان سامنے آگیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ ہم نے کسی کو دھمکی یا آفر نہیں کی ۔متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کے لیے تیار ہوں وہ تھوڑی جگہ دیں۔میڈیا پر اس لیے نہیں آیا کہ کوئی بات منہ سے نکلے اور دوسری پارٹی کی دل آزاری ہو ۔ہمارے بچے نے غلطی کی ہے اس کی سزا بھگتے رہے ہیں ۔یہ ایک حادثہ تھا خود کو قانون کے حوالے کردیا ہے۔

شفقت اعوان کاکہنا تھاکہ میں مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہوں اپنے بچوں کو پڑھا رہا ہوں۔میں نے اپنے بچوں کو پڑھانے کے لیے سکول میں ڈالا ہے دہشت گرد بنانے کے لیے نہیں۔

ہم پر دہشت گردی کی دفعات لگا دی گئیں اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکر گزار ہوں ۔

ملزم کے والد کا کہنا تھاکہ وزیرِ اعلی سے کہنا چاہتا ہوں ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں ہم بھی اس ملک کی رعایا ہیں۔